The Global Social Network
سکھر میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کے مطابق سی ٹی ڈی گارڈن نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی اطلاع پر جعفر روڈ پر کارروائی کی تو دہشتگروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں مبینہ دہشتگرد زخمی ہوگئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انچارج کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
سی ٹی ڈی انچارج نے چوہدری صفدر نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد،کیلیں، نٹ بولٹ، بال بیرنگ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئیں ہیں۔
مبینہ دہشت گردوں کی شناخت محب اور محمد انور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 2008 سے 2010 کے درمیان سیکیورٹی قافلوں اور چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
South Asia Investor Review
Investor Information Blog
Haq's Musings
Riaz Haq's Current Affairs Blog
Northern Pakistan is home to over 13,000 glaciers which pose a risk of catastrophic flash floods similar to the recent flash floods in Nepal. Pakistani officials have warned that shifts in glacier behavior are increasing the risk of glacial lake outburst floods (GLOF), particularly in Gilgit-Baltistan and Khyber Pakhtunkhwa, where communities face growing exposure to sudden flooding and landslides. …
ContinuePosted by Riaz Haq on August 24, 2026 at 5:00pm
© 2026 Created by Riaz Haq.
Powered by
You need to be a member of PakAlumni Worldwide: The Global Social Network to add comments!
Join PakAlumni Worldwide: The Global Social Network