The Global Social Network
سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے سی ای او مونس علوی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کے الیکٹرک کا آڈٹ بھی کیا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔
کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بجلی چوری ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ یہ بتانے آئے ہیں کہ لوڈشیڈنگ چوری کی وجہ سے ہو رہی ہے، اب تک بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا آئندہ آپ کے منہ سے یہ بات نہ سنوں، شہر میں ایک منٹ کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، میں ابھی کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرتا ہوں، چئیرمین نیپرا بتائے کے اس کا متبادل کیا ہے جس پر چئیرمین نیپرا نے کہا میں صورت حال دیکھ کر عدالت کو آگاہ کر سکتا ہوں۔
جسٹس گلزار نے چیئرمین نیپرا سے سوال کیا آپ کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے، نیپرا نے جواب دیا کارروائی کرتے ہیں لیکن کے الیکٹرک نے سٹے حاصل کر رکھے ہیں۔
جسٹس نے کہا آپ سارا ریکارڈ لے کر آئیں ہم سٹے ختم کر دیتے ہیں، کرنٹ سے مرنے والوں کی مالی مدد کیسے کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ماسٹر جس طرح آپ لوگوں کو ڈیل کرتے ہیں ویسے ہی آپ شہریوں کو ڈیل کرتے ہیں، بجلی بند نہیں ہوگی اگر ہوگی تو آپ کے گھروں اور دفاتر کی ہوگی۔
چیف جسٹس نے کہا آپ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، کام نہیں کرنا، تمام وصولیاں کراچی والوں سے کرلی گئیں، کے الیکٹرک کا مکمل آڈٹ ہونا چاہیئے، پتہ چلے کیا کمایا، جہاں جہاں غفلت ہے، مقدمات درج کیے جائیں۔
سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا
South Asia Investor Review
Investor Information Blog
Haq's Musings
Riaz Haq's Current Affairs Blog
"We are in Zelenskyy’s shoes now", read a recent headline in a major Indian newspaper. There are similar concerns being raised in other world capitals in Asia and Europe after President Donald Trump's decisions to cut military supplies and stop sharing intelligence with Ukraine following a White House summit with President Volodymyr Zelenskyy of Ukraine who is facing the…
ContinuePosted by Riaz Haq on March 11, 2025 at 9:50am
A Pakistani astronaut is scheduled to be the first non-Chinese person to go to Tiangong, the Chinese Space Station, according to media reports. Last year, China put a Pakistani satellite ICUBE-Q aboard its historic Chiang’e 6 mission into the moon’s orbit, designed to retrieve samples from the little explored far side of the moon. Weeks later, Beijing put another Pakistani communication satellite into orbit. The two sides have also announced that China’s Chang’e 8 moon lander mission in 2028…
ContinuePosted by Riaz Haq on March 4, 2025 at 9:30am
© 2025 Created by Riaz Haq.
Powered by
You need to be a member of PakAlumni Worldwide: The Global Social Network to add comments!
Join PakAlumni Worldwide: The Global Social Network